• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوںکی بات کی ہے، آئندہ حکومت ہماری ہوگی، پارٹی رہنما سپین

بارسلونا (شفقت علی رضا) بارسلونا کی معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ انیس الرحمٰن آف مکوال نے پیپلز پارٹی سپین کی نومنتخب باڈی کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کیا اور آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، افطار پارٹی میں پیپلز پارٹی یورپ کے سیکرٹری نشرواشاعت حافظ عبدالرزاق صادق نے خصوصی شرکت کی، دوسرے شرکا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری اشتیاق حسین، نوید نبی، راجہ انیس الرحمن نے پیپلز پارٹی کے منشور اور یورپ بھر میں پیپلز پارٹی کو فعال اور مستحکم بنانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کی بات کی ہے اور ماہ صیام ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل رکھیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018کی آمد آمد ہے آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی ۔ افطار ڈنر میں پیپلز پارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین،مسلم۔لیگ ق سپین کے نائب صدر راجہ بشارت، مسلم لیگ ن سپین کے جنرل سیکرٹری چوہدری طارق جمال گجر، پیپلز پارٹی سپین کے سیکرٹری نشرو اشاعت جاوید اقبال گل، میاں عبدالروف آرائیں، راجہ رضوان، چوہدری نوید نبی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی یوتھ ونگ یورپ، مرزا جابر،اشرف مغل چوہدری شاہد لطیف گجر، چوہدری آصف اقبال سرائے عالمگیر، خرم شہزاد نے شرکت کی حافظ عبدالرزاق صادق نے آخر میں سپین کے اردو میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نمائندگان ہمارا سرمایہ اور ہمارے معاشرے کی آنکھ ہیں۔
تازہ ترین