• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکسڈ نسلی سکولز کے طلبہ میں ایک دوسرے کیلئے احساسات زیادہ گرمجوش ہوتے ہیں

لندن (پی پی) لندن سکول آف اکنامکس اینڈ دی یونیورسٹی آف برسٹل کی ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ نسلی اعتبار سے مکسڈ سکولز کے طلبہ میں جارحیت اور تند مزاجی کم ہوتی ہے۔ ایسے سیکنڈری سکولز میں جہاں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ زیر تعلیم ہیں وہاں طلبہ دوسری نسل سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے گرمجوش جذبات اور احساسات رکھتے ہیں۔ جارحانہ رویہ کم ہوتا ہے۔ اس ریسرچ میں انگلینڈ کے سرکاری سکولز کے4000ٹین ایجرز کے رویوں کا تجزیہ کیا گیا اور دوسری نسلوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے بارے میں ان کے خیالات، احساسات کو دیکھا گیا۔ یہ جائزہ بھی لیا گیا کہ آیا دوسرے نسلی گروپوں میں ان کے دوست ہیں۔ یہ ریسرچ اس انتہا کے بعد کی گئی کہ کچھ کمیونٹیز میں سوشل ہم آہنگی کی کمی پائی جاتی ہے اور آیا مختلف نسلی گروپ متوازی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ ریسرچ میں پتہ چلا کہ جہاں زیادہ ڈائیورس سکولز ہیں وہاں کے طلبہ میں دوسرے نسلی گروپس کے بارے میں کم جارحیت پائی جاتی ہے۔ ان میں زیادہ عام گروپس وائٹ برٹس ایشین برٹش اور بلیک برٹس شامل ہیں۔ سفیدفام طلبہ کے خیالات اس وقت بالخصوص تبدیل ہوجاتے ہیں جب وہ دوسری نسلوں کے طلبہ کے ساتھ سکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ریسرچ میں پتہ چلا کہ سکول کی آبادی میں ڈائیورسٹی نوجوانوں کے رویوں پر مثبت اثرات پڑتے ہیں اور یہ اثرات لوکل ایریا کی مکس آبادی سے بھی زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔ تاہم نوجوانوں میں اب بھی یہ رجحان موجود ہے کہ وہ اپنی نسل کے لوگوں کے ساتھ زیادہ مثبت ہوتے ہیں اور اس گروپ میں زیادہ دوستانہ ہوتے ہیں۔ چاہے سکول انتہائی انٹیگریٹڈ ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم ریسرچ میں یہ بھی سامنے آیا کہ20فیصد میں دوسرے گروپس کے بارے میں منفی احساسات ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر برگس نے کہا کہ اس ریسرچ کے نتائج پالیسی میکرز کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔ سکول لائف میں روزمرہ تجربات اور ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے سے نوجوانوں کے درمیان رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اے ایس سی ایل ہیڈ ٹیچرز یونین کے سربراہ جیف بارٹن نے کہا کہ جب مختلف بیک گرائونڈ سے تعلق رکھنے والے طلبہ مکس ہوتے ہیں تو ان کے احساسات اور جذبات ایک دوسرے کے بارے میں زیادہ پُرجوش ہوتے ہیں اور ان اختلافات اور تصورات سے بہت دور ہوتے ہیں جو عام طور پر پائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین