• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹاپے میں برطانیہ امریکہ پر بازی لے گیا، تازہ ترین اعداد و شمار سے انکشاف

لندن( نیوز ڈیسک) تازہ ترین اعدادوشمار سے انکشاف ہواہے کہ 11سال عمر کے بچوں میں موٹاپے کے اعتبار سے برطانیہ امریکہ پر بازی لیتا جارہاہے، اعدادوشمارکے مطابق برطانیہ میں اب موٹاپے کے شکار 11سال عمر کے بچوں کی تعداد امریکہ سے زیادہ ہوگئی ہے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتاہے کہ امریکہ میں 11-9سال عمر بچوں میں موٹاپے کی شرح 18.5فیصد ہے جبکہ پرائمری سکول کے آخری سال کے موٹاپے کے شکار پرائمری سکولوں کےبچوں کی شرح20 فیصد ہے۔اس کے علاوہ سیکنڈری سکول کے بچوں میں موٹاپے کی شرح بھی بہت زیادہ ہے2016میں انگلینڈمیں ہیلتھ سروے کے بعد تیار کردہ شائع کی گئی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں 11سے15سال عمر تک کے23فیصد بچے موٹاپے کا شکار پائے گئے جبکہ امریکہ میں ان کی شرح20.6فیصد تھی۔لیور پول یونیورسٹی کے پبلک ہیلتھ اور پالیسی کےپروفیسر سائمن کیپ ویل نے اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بدترین خدشات اب سامنے آرہے ہہیں ہم نے مکمل طورپر امریکی طرز زندگی اختیار کررکھی ہےجس کے اثرات ناگزیر ہیں۔حکومت کو بچوں کو اس صورت حال سے بچانے کیلئے اقدام کرنے چاہئیں۔
تازہ ترین