• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برلن میں بے گھر افراد کی خالی عمارتوں پر قبضے کی کوشش

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پراپرٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اتوار کے دن درجنوں بے گھر افراد نے متعدد خالی عمارتوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان مظاہرین کو عمارتوں سے نکال دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن ان مظاہرین نے حکومت کی ایک خالی عمارت پر بھی قبضہ کرلیا بتایا گیا ہے کہ 80 مظاہرین اس عمارت میں داخل ہوئے جبکہ سو کے قریب اس عمارت کے باہر نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برلن کے ہزاروں شہری بے گھر ہیں جبکہ جن کے پاس گھر ہیں وہ اپنی کمائی کا ایک بڑا حصہ کرایوں پر خرچ کررہے ہیں۔
تازہ ترین