• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھوتھڑ برادران کا مختلف شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر

بارسلونا (نمائندہ جنگ) سپین کے معروف بزنس مین چوہدری ظفر اقبال دھوتھڑ ، چوہدری عثمان عدیل دھوتھڑ ، چوہدری عدنان عدیل دھوتھڑ، چوہدری نعمان عدیل دھوتھڑ ، چوہدری ابرار احمد نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے سے دوستوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا، دھوتھڑ برادران نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنے خوبصورت ریسٹورنٹ میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور مہمانوں کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی، مہمانوں میں کتلان فیڈرشن سپین کے صدر خالد شہباز چوہان، چوہدری واصف نزیر بجاڑ، سابق صدر کتلان فیڈرشن سپین، چوہدری محمد اسحاق وننگ، چوہدری عمران اختر، ایم ڈی لال قلعہ ریسٹورنٹ گروپ سپین،چوہدری ضیاءاللہ وڑائچ ،ممتاز بزنس مین، مون شہزاد بھٹی،سلیمان گوندل ایم ڈی دیوان ریسٹورنٹ، ملک عمران پاک آئی کیئر، میاں یاسر معروف بزنس مین ،مہر فرحان نزیر،کامران خان، سابق جنرل سیکرٹری کتلان فیڈرشن، حاجی راجہ اسد ، شہزادہ عثمان ، چوہدری عبدالغفار مہرانہ ، چوہدری فواد وڑائچ ، چوہدری حاجی رزاق گوندل ، چوہدری ذہین، انجم گجر ، چوہدری عادل کدھر ، چوہدری شیراز وڑائچ ، علی رشید بٹ ، فیض احمد فیضی ، میاں شیراز ، چوہدری سیف رانجھا ، قیصر اکرم صراف،چوہدری ناصر وڑائچ، راجہ نعمان ادریس ، تیمور آفتاب ، چوہدری چاند وڑائچ ، نسیم عباس شاہ ، عارف امین ، صابر خان ،چوہدری محمد ارشد سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی۔ افطار ڈنر کے بعد میزبان دھوتھڑ برادران نے اپنے خیالات کے اظہار میں تمام احباب کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے، اس ماہ ہمیں ایک دوسرے سے محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اس بابرکت مہینے میں ہمیں چاہئے کہ ہم بے سہارا لوگوں کی مدد کریں اور انہیں اپنی افطار پارٹیوں میں یاد رکھیں، اس ماہ کی برکتیں سمیٹنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ہم یتیم اور مسکین لوگوں تک ان کا حق پہنچائیں اور ان کی مدد کریں اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کریں، افطار ڈنر کے میزبانوں نے دعائیہ کلمات کے ساتھ آنے والے مہمانوں کو الوداع کیا ۔
تازہ ترین