• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کو دفاعی بجٹ میں 50فیصد اضافہ کرنا چاہئے، تھنک ٹینک

الندن(جنگ نیوز) تھنک ٹینک ہنری جیکسن سوسائٹی نے کہا ہے کہ برطانیہ کو اپنے دفاعی بجٹ میں 50فیصد تک اضافہ کرنا چاہئے۔ برطانیہ نیٹو کے ان رکن ملکوں میں سے ایک ہے جو دفاع پر گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) کا 2فیصد خرچ کرتے ہیں۔ لیکن تھنک ٹینک نے کہا کہ برطانیہ کا یہ دفاعی بجٹ کلی طورپر نامناسب ہے کیونکہ برطانیہ کو یورپ سے باہر بھی فوجی موجودگی برقرار رکھنی ہے۔ ہنری جیکسن سوسائٹی نے کہا کہ برطانیہ کو رائل نیوی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے جو کہ صرف19ڈسٹرائیرز اور فری گیٹس کی فرنٹ لائن فورس ہے۔ برطانیہ کو نیٹو کے ایسٹرن فلینک کے دفاع میں متحرک کردار ادا کرنا چاہئے۔ برطانیہ کا گلوبل فیوچر پوسچر میری ٹائم کے حوالے زیادہ مستحکم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف کی نیول تیاری اور اضافہ اور کنٹرول میری ٹائم کے حوالے سے قابل تشویش ہے۔
تازہ ترین