• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالیہ قرار دیئے جانے والے ریٹیلرز کی تعداد1000سے تجاوز کر گئی

لندن (نیوز ڈیسک) دیولیہ قرار دیئے جانے والے ریٹیلرز کی تعداد7فیصد اضافہ سے گزشتہ سال1000سے تجاوز کر گئی قانونی فرم آر پی سی کی جانب سے کی جانے والی ایک سٹڈی سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرمس کس طرح مسلسل بھاری اخراجات سے متاثر ہو رہی ہیں۔رپورٹ میں خریداری کی ہائی سٹریٹ سے انٹرنیٹ پر منتقلی بھی اس صورت حال کی ذمہ دار ہے۔آر پی سی کی جانب سے کی گئی ریسرچ ظاہر کرتی ہے کہ برطانیہ کے ٹاپ 20ای کامرس پر گزشتہ سال صرف ریٹیلرز کی فروخت 23فیصد اضافہ سے 8.4بلین پونڈز تھی جبکہ ہائی سٹریٹ پر قدموں کی آواز کا مستقل بحران رہا۔آر پی سی کے ٹم موینہام کا کہنا تھا کہ ریٹیلرز کیلئے اپنی قیمتی اضافی جگہ کو چھوڑنا مشکل ہے کیونکہ ان کا لیز کا معاہدہ انہیں یہ آپشن اختیار کرنے سے روکتا ہے کم سے کم اجرت میں اضافے اور بل کی بڑھتی ہوئی شرح سے بھی ان کے لئےانٹر نیٹ پر فروخت کے نقصان کو پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
تازہ ترین