• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڈرز فیلڈ رائل ہسپتال کی ایمرجنسی کوبند کرنے کے خلاف مہم کا آغاز

ہڈرز فیلڈ(نمائندہ جنگ) ایچ آر آئی ہیڈ آف تنظیم کا عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز، ہڈرز فیلڈ رائل ہسپتال کی ایمرجنسی سروس کی بندش کے خلاف اس تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ہڈرز فیلڈ رائل ہسپتال کی ایمرجنسی سروس کو مرکری بند کرکے ہیلی فیکس منتقل کررہی ہے جس کے خلاف ایچ آر آئی ہیڈز آف تنظیم نے ایک دستخطی مہم اور عطیات جمع کرنے کا آغاز کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہڈرز فیلڈ میںایسوسی ایشن نے ایک تقریب کا اہتمام کیا اور ایچ آر آئی ہیڈز آف تنظیم کو عطیات دیئے۔ اس موقع پرجماعت احمدیہ کے صدر فتیح الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت احمدیہ اس تنظیم کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ہڈرز فیلڈ ہسپتال کی ایمرجنسی سروس کی بندش کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ان کے ساتھ ہے۔ مقررین نے اس بات کا عہد کیا کہ ایچ آر آئی ہیڈز آف تنظیم کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاج اور عطیات کی مہم کی ہر سطح پر حمایت اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین