• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رورل کمیونٹیز دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے معمول کے مطابق اسلحہ رکھ سکتی ہیں

لندن (نیوز ڈیسک) پولیس چیفس نے کہا کہ ہے کہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے رورل کمیونٹیز کومعمول کے مطابق اسلحہ سے لیس رکھا جا سکتا ہے۔یہ معاملہ سپیشلسٹ کائونٹر۔ ٹیرا رسٹ فائر آرمز افسر کی کمی کے باعث نیشنل پولیس چیفس کونسل میں زیر غور آیا تھا۔ قبل ازیں انگلینڈ اینڈ ویلز میں مسلح افسران کی بھرتی کی تجویز منظور نہیں ہو سکی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں میں افسران کو مسلح کرنا آخری قدم ہو گا۔کائونٹر ٹیرارسٹ سپیشلسٹ فائر آرمز افسران(سی ٹی ایس ایف اوز) کوصورت حال پر قابو پانےبشمول یرغمالیوں کو آزاد کرانے اور دہشت گرد حملوں سے نمٹنے کیلئے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔2015میں پیرس حملوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے جس میں130افراد جاں بحق ہوگئے تھے، برطانیہ کی ایسے حملوں کا جواب دینے کی گنجائش بڑھانے کیلئے منصوبہ سازی کی گئی تھی۔ گزشتہ دو برسوں میں ہوم آفس نے انگلینڈ اور ویلز میں اضافی 874 افسران کیلئے فنڈز فراہم کئے ، جس کے نتیجے میں اپریل 2017میں برطانیہ میں مسلح افسران کی مجموعی تعداد 6400سے زائد ہو چکی ہے۔تاہم عملی سطح پر پولیس چیفس نے تخمینہ لگایا ہے کہ ڈیوان اور کارنوال جیسی دیہی کمیونٹیز میں کوئی بڑا واقعہ پیش آ جانے کی صورت میں فائر آرمز یونٹ اب بھی30 سے 70 میل کے فاصلے پر ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین