• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے پولیس کو بار کونسل کی مونوگرام والی نمبر پلیٹ اتارنے سے روک دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے ممبران کی گاڑیوں سے بارکونسل کی مونوگرام نمبر پلیٹ اتارنے سے آئی جی پولیس و متعلقہ حکام کو روک دیا۔ دو رکنی بنچکے روبرو سندھ بار کونسل کے ممبران کی گاڑیوں سے بارکونسل کی مونوگرام نمبر پلیٹ اتارنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل بار کونسل پیر درویش نے موقف اختیار کیا پولیس و دیگر حکام تلاشی کےبہانے بار کونسل کے ممبران کو ہراساںکر رہے ہیں۔ سندھ بار کونسل کے رولز 2012کے تحت منتخب اراکینکو بار کونسل کی مونوگرام نمبر پلیٹ رکھنے کی اجازت ہے۔ بار کونسل کے منتخب اراکین کی مجموعی تعداد33 ہےجن کو بار کونسل نےاجازت دی ہے۔ پولیس و متعلقہ ادارےمنتخباراکین کی گاڑیوں سے بار کونسل کی مونوگرام والی نمبر پلیٹ نہیں ہٹا سکتے ہیں۔

تازہ ترین