• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کراچی میں پانی کے شدید بحران کا فوری نوٹس لے،فاروق ستار

حکومت کراچی میں پانی کے شدید بحران کا فوری نوٹس لے،فاروق ستار

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کراچی میں جاری پانی کے شدید بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی و صوبائی حکومت کراچی میں پانی کا بحران حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں نے کراچی میں پانی کے مسائل کے حل کے لئے بڑے بڑے دعوے کئے مگر حکمرانوں کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ کراچی میں جاری پانی کے شدید بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے عوام کو پانی فراہم کیا جائے ۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کے ذمہ دار حکمران ہیں ۔

تازہ ترین