• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10روزہ اعتکاف کیلئے بعض مساجد نے معتکفین سے درخواستیں طلب کرلیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دس روزہ اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے شہر کی بعض مساجد نے معتکفین سے درخواستیں طلب کرلیں۔ درخواست کے ساتھ تصدیق شدہ شناختی کارڈ کے علاوہ محلے کے دو معززین کی تصدیق بھی لازمی ہوگی۔ معتکفین کی بڑی تعداد دارالعلوم کورنگی، بنوری ٹائون، جامعہ اسلامیہ کلفٹن، جامعہ احتشامیہ جیکب لائن، فیضان مدینہ، سبیل والی مسجد، حزب اللہ مسجد کیماڑی، جامعہ محمدی، میمن مسجد، مسجد طوبیٰ، مسجد بیت المکرم، مسجد خضراء، مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد، جامعہ بنوریہ سمیت دیگر مساجد میں دس روزہ اعتکاف کی نیت سے بیٹھے گی اور شوال کا چاند نظر آنے پر اعتکاف مکمل کریں گے۔
تازہ ترین