• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی طا لبہ کی شہادت قومی سا نحہ ہے،علامہ ناظرعباس تقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے وفد کے ہمراہ سبیکا شیخ کے گھر جا کر سبیکا کے والدین سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی نے امریکی ریاست ٹیکساس اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی طا لبہ کی شہادت کو قومی سا نحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کو روکنے میں امریکی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے پوری پاکستانی قوم سبیکاکی افسوسناک موت پر سوگوار ہے ۔
تازہ ترین