• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات،ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد اور سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کی ذیرصدارت ایک اہم اجلاس میں عام انتخابات سال 2018کے لیئے اختیار کردہ سیکیورٹی حکمت عملی اور سیاسی جماعتوں کے لیئے مرتب کیئے جانیوالے ضابطہ اخلاق اور اس پر عمل درآمدی اقدامات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا اور مزید ضروری احکامات دیئے گئے۔اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ،سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز، پاکستان رینجرز سندھ،فائیو کور کے نمائندے کراچی،حیدرآباد میرپور خاص، شہید بینظیرآباد سکھر،اور لاڑکانہ کے کمشنرز ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر،زونل ڈی آئی جیز کراچی کے علاوہ سندھ کی دیگر پولیس رینج کے ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں الیکشن 2018کو شفاف غیرجانبدار اور منصفانہ بنانے جیسے اقدامات اور اس ضمن میں ضابطہ اخلاق پر اس کی تمام تر ترجیحات کو پیش نظر رکھ کر عمل درآمد کرانے اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے اعتماد وکردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور باہم مشاورت اور تجاویز سے دیگر ضروری امور طے کیئے گئے۔اس موقع پرتمام شرکاء نے اجلاس ایجنڈا کے مطابق اپنی اپنی تجاویز اور رائے کا تفصیلی احاطہ کیا جس پر وزیرداخلہ سندھ نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو ہدایات دیں کہ ان تمام تجاویز اور آراء کو سامنے رکھ کر ایک جامع اسٹینڈینڈنگ آپرییٹنگ پروسیجر(SOP) تیار کرکے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت کو بھجوایا جائے۔
تازہ ترین