• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) منوڑہ پوائنٹ پر نہانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے منوڑہ ہٹ نمبر S32کے قریب سے 30سالہ شخص کی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا ۔پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت ارسلان ولد محمد سلیمان کے نام سے ہوئی ،متوفی ناظم آباد بڑا میدان کا رہائشی تھا اور وہ گھر سے منوڑہ پر نہانے آیا تھا اور نہا کر وآپس گھر جارہا تھا کہ مذکورہ مقام پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی۔
تازہ ترین