• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراکس کو ریلوے میں ضم، نجی ٹرینیں تحویل میں لے کر ریلوے خود چلائے، منظور رضی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی نے کہا ہے پاکستان ریلوے سے منسلک ایک نجی کمپنی پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسیشن سروس کمیٹی (پراکس) نے 20ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، جو 10 تا 15 سال تک بکنگ کلرک، ریزرویشن کلرک اور ٹرین منیجر کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔ یونین کے اعلامیے کے مطابق اس ضمن میں جب ایم ڈی پراکس سے اسلام آباد رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کمپنی خسارے میں ہے اس لئے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے۔ منظور رضی نے وفاقی وزیر ریلوے، چیئرمین جاوید انور بوبک ،جنرل منیجرعبدالحمید راضی اور چیف کمرشل منیجر سے مطالبہ کیا کہ پراکس کو ریلوے میں ضم کیا جائے اور تمام نجی ٹرینیں اپنی تحویل میں لے کر ازخود ٹرینیں چلائیں۔
تازہ ترین