کراچی (اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے شیریں جناح کالونی سے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 300 گرام حشیش برآمد کرلی ۔