• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویلین حکومتیں فیل ہوتی ہیں تو فوج خلا پُر کرنے آجاتی ہے، عمران خان

سویلین حکومتیں فیل ہوتی ہیں تو فوج خلا پُر کرنے آجاتی ہے، عمران خان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ایکسپوز کرینگے کہ وہ کیسے پیسے بناتے ہیں،کرپشن بہت بڑا ایشو ہے ،سویلین حکومتیں فیل ہوتی ہیں تو فوج اس خلا کو پر کرنے آجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میںeclectiblesکی وضاحت کردوں جب آپ کی پارٹی میںeclectible آنا چاہتے ہیں تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی پارٹی کا گراف بڑھتا جارہا ہے eclectibles وہ ہوتے ہیں جس کو الیکشن لڑنے کی سائنس آتی ہے اگر آپ نے الیکشن لڑنا ہے توآپ کو آخری دن کم سے کم ڈھائی ہزار ورکر چاہیں اس کے علاوہ پیسہ چاہیے تاکہ ووٹرز کو لا سکیں پولنگ اسٹیشن اور پھر eclectibleایک انویسٹمنٹ ہوتی ہے eclectibles اچھے بھی ہوسکتے ہیں برے بھی ہوسکتے ہیں کہیں پارٹی ورکرز eclectibles کو قبول کرتے ہیں کہیں نہیں کرتے ہمارا اصل کمال ٹکٹ دیتے وقت ہوگا۔ اگر ہمارا اپنا کوئی پرانا وفادار پارٹی کا ورکر ہو چاہے اُس کی eclectible کے مقابلے میں مقبولیت کم بھی ہو تو ہم اس کو ترجیح دے سکتے ہیں اس کا فیصلہ ہوگا پارلیمنٹری بورڈ میں، ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ 1997 ءمیں جب پہلی دفعہ الیکشن لڑا تو مجھے سمجھ نہیں تھی میں یہ سمجھ بیٹھا کہ نئے لوگ آئیں گے پبلک نکلے گی اور اُن کو ووٹ مل جائیں گے میں نے انگلینڈ میں الیکشن دیکھا تھا میں اُسی حساب سے یہاں کے معاملات سمجھ رہا تھا اگر انہی کنڈیشنز میں، میں انگلینڈ میں الیکشن لڑتا تو میں وہاں جیت جاتا کیونکہ یہاں کی صورتحال وہاں سے بالکل مختلف ہے ۔ پاکستان میں 1970 ء کا جو الیکشن پراسیس تھا اُس میں اور آج کے الیکشن پراسیس میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ تاہم eclectibles نہ پاکستان کو اوپر لے جاسکتے ہیں نا نیچے، اس ملک کو اوپر لے جانے والا پاکستان کا لیڈر وزیراعظم ہوگا ۔جہاں تک خیبرپختونخوا کی نیب کی بات ہے نیب خیبرپختونخوا میں کام کر رہی ہے ہم نے صوبائی احتساب بنایا ہم نے دو سال لگائے اس کو آزاد احتسابی ادارہ بنانے میں جب وہ بنا اُس نے تحریک انصاف کے وزیر کو پکڑاتاہم ٹیکنیکل پرابلم کے باعث صوبائی احتساب بیورو کے چیئرمین کواستعفیٰ دینا پڑا ہماری طرف سے یا ہمارے کسی وزیر کی طرف سے اُن پر کوئی دباؤ نہیں تھا آپ اُن کا ریزائن لیٹر دیکھ سکتے ہیں اُس سے بات واضح ہوجائے گی ۔ ہمارے وزیراعلیٰ اور باقی تین وزیراعلیٰ میں فرق یہ ہے کہ وہ خود اپنے آپ کو نیب کے سامنے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں اگر کسی کا کہناہے کہ عمران خان نے اپنی ذات کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کرلیا ایسا نہیں ہے خیبرپختونخوا کی حکومت کے لئے استعمال کیا گیا ہے میں سمجھتا ہوں۔شہباز شریف پاکستان کا سب سے بڑا کرپٹ آدمی ہے ہم ان کو ایکسپوز کریں گے کہ وہ کیسے پیسے بناتے ہیں۔ میری ساری چیزیں پبلک کے سامنے ہیں اقتدار میں آکے بزنس شروع کرنا مناسب نہیں ہے۔ آخری طاقتور وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو تھے اُنہوں نے کتنے جنرلز کو راتوں رات کورٹ مارشل کر کے یا سپر سیٹ کیا ۔کرپشن بہت بڑا ایشو ہے آج جو ہم قرضے پر قرضے لے رہے ہیں اگر منی لانڈرنگ پر قابو نہیں پائیں گے ملک کو نہیں سنبھالا جاتا میں منی لانڈرنگ پر کیسے قابو پاسکتا ہوں اگر منی لانڈرآصف زرداری کے ساتھ اتحاد کرلوں۔ جہاں تک اکثریت حاصل کرنے کی بات ہے انسان کوشش ہی کرسکتا ہے کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے ضروری ہے کہ نیوٹرل ایمپائر لگائے جائیں۔جہاں تک فاٹا کے انضمام کا معاملہ ہے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں فاٹا کا انضمام جتنی جلدی ہوجائے فاٹا کے لئے اچھا ہے اچکزئی جیسے لوگوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے قبائلی علاقوں پر بڑا ظلم کیا ہے۔  

تازہ ترین