• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا بنکاک میں اجلاس شروع، پاکستانی وفد کی شرکت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کا ایک وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایشیا پیسفیک جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بنکاک پہنچ گیا ہے ، وفد وزارت خزانہ ، خارجہ ، نیکٹا اور ایف ایم یو کے حکام پر مشتمل ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اجلاس کو انٹی منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کو مالیاتی معاونت کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور ایکشن پلا ن کے بارے میں آگاہ کرے گا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فروری میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کے معاملے کا جائزہ لیا گیا تھا اور جون میں دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ ہوا تھا ،پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیے جانے کے خطرہ کا سامنا ہے ، پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کو مالی معاونت کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے ذریعے بھی قانون سازی کی گئی ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں،عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین