• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین چوہدری اشرف کے عارضہ قلب میں مبتلاہونے کے باعث غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا منگل کومنعقد ہونے والا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف کے عارضہ قلب میں مبتلاء ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کے لئےملتوی کردیا گیا ہے ، یہ اجلاس اِن کیمرا منعقدہونا تھا، جس میںقومی احتساب بیورو(نیب )کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے متنازعہ پریس ریلیز جاری کرنے پر فاضل کمیٹی نے وضاحت کے لئے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے ۔
تازہ ترین