• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی،ایک کھرب،10ارب کا ضمنی بجٹ منظور،اپوزیشن کی تحاریک مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے منگل کو سندھ اسمبلی کے ایوان سے رواں مالی کا ضمنی بجٹ منظور کرالیا‘ اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہے مجموعی طور پر ایک کھرب دس ارب 65 کروڑ ، 32لاکھ، 98 ہزار آٹھ سو روپے کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا جس پر اپوزیشن کے اراکین نے 23 کٹوتی کی تحاریک پیش کیں تاہم حکومت نے اپوزیشن کی تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد کردیں اور ضمنی بجٹ منظور کرلیا۔جس کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات 24،مئی کو دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردی گئی۔
تازہ ترین