• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا آرمی چیف کو فون،سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت،نماز جناز ہ آج حکیم سعید گرائونڈ میںہوگی

کراچی/راولپنڈی (جنگ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر نے آرمی چیف سے گفتگو میں ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے اظہارافسوس کیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ہائی اسکول میں ساتھی طالبعلم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت گزشتہ درمیانی شب کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔ طالبہ کے تایا عبدالجلیل شیخ کا کہنا ہے کہ سبیکا کی نماز جنازہ یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میت کے آتے ہی نماز جنازہ اور تدفین کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے وقت کا اب تک تعین نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین