• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کے10ماہ ،پاکستان نے 10کھرب 40ارب روپے بیرونی قرضہ لیا

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ) پاکستان نے رواں مالی سال 2017-18کے پہلے دس ماہ ( جولائی تا اپریل ) کے دوران مجموعی طور پر 10کھرب40ارب روپے ( 9ارب 60کروڑ ڈالر ) کا بیرونی قرضہ لیا ہے ان میں سے 9کھرب 94ارب78کروڑ روپے قرضہ اور 45ارب30کروڑ روپے گرانٹس کی مد میں حاصل کیے گئے ، جنگ کو دستیاب دستاویزات کے مطابق ملٹی لیٹرل مالیاتی اداروں سے دوکھرب42ارب76کروڑروپے ، دوطرفہ معاہدوں کے تحت مختلف ممالک سے دوکھرب 10ارب77کروڑ روپے ، کمرشل بنکوں سے تین کھرب23ارب روپے اور بانڈزسے دو کھرب 63 ارب50کروڑ روپے قرضہ حاصل کیا گیا ، ملٹی لیٹرل مالیاتی اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بنک سے 74ارب35کروڑ روپے ، ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک سے دو ارب51کروڑ روپے ، یورپی یونین 66کروڑر وپے ، آئی بی آر ڈی سے 23ارب 90کروڑ ،آئی ڈی اے سے 27ارب48کروڑ روپے ، آئی ڈی بی سے پانچ ارب96کروڑر وپے ، آئی بی ڈی ( ایس ٹی ) سے ایک کھرب 60کروڑ روپے ، آئی ایف اے ڈی سے ایک ارب 40کروڑ روپے ، اوپیک فنڈ سے44کروڑروپے اور یو این ایچ سی آر سے 11کروڑروپے قرضہ حاصل کیا گیا ، دوطرفہ معاہدوں کے تحت کینیڈا ، چین ، فرانس ، جرمنی ، جاپان ، کوریا ، کویت ، عمان ، سعودی عرب ، ترکی ، برطانیہ اور امریکا سے قرضہ اور گرانٹس موصول ہوئیں ۔
تازہ ترین