• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حفاظت پر امریکی محکمہ خارجہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن (واجد علی سید) امریکی محکمہ خارجہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہواہے کہ ڈاکٹر آفریدی کو دوسری جیل منتقل کر دیا گیا ہے، ہم حکومت پاکستان سے توقع کرتے ہیں کہ ڈاکٹر آفریدی کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ محکمہ خارجہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ پاکستان کو نجی و عوامی بیانات کے ذریعے اپنی تشویش سے آگاہ کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آفریدی کو غیر منصفانہ انداز سے قید رکھا گیا ہے، ہم نے پاکستان کو اس معاملے پر اپنے موقف سے واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے، ہم یہ معاملہ اعلیٰ سطح پر پاکستانی قیادت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اٹھاتے رہیں گے۔
تازہ ترین