• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی وفادار کسی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں، ایم کیو ایم لندن

لندن (جنگ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ لندن رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان اور ڈپٹی کنوینر سید قاسم علی رضا نے پارٹی کے سچے جانثاروں اور وفاپرستوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی پروپیگنڈے کا ہرگز شکار نہ ہوں اور کسی بھی بات پر اس وقت تک ہرگز یقین نہ کریں جب تک وہ خود براہ راست ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن فون کرکے اس بات کی تصدیق نہ کرلیں۔انہوں نے کہاکہ مہاجرقوم کے میرجعفرومیرصادق کی جانب سے سیکٹراور یونٹ کے دفاترکھولے جا رہے ہیں اور وفاپر پرستوں کویہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انہیں یہ دفاترکھولنے میں بانی وقائد اور مرکزی رابطہ کمیٹی کی آشیرباد حاصل ہے جوکہ سفید جھوٹ ، سراسرعیاری اور مکاری کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
تازہ ترین