• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کے 2 افسروں اور یونین عہدیداروں کے مابین جھگڑے سے دفاتر میں شدید کشیدگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو کے2 افسروں اور یونین عہدیداروں کے مابین جھگڑے سے دفاتر میں تناؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمر لودھی اور سب ڈویژنل افسر انڈسٹریل سٹیٹ شیخ محمد عمران کےمابین تلخ کلامی اور شدید گرما گرمی کے بعد ایس ڈی او کو معطل کردیا گیا، ایکسین میپکو ممتازآباد ڈویژن انجینئر رانا تنویر اور ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل چیئرمین ملک تنویر حسین کے مابین ہونے والے جھگڑے کےبعد سی بی اے یونین نے ایکسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، ذرائع کے مطابق واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے عہدیدار چیف ایگزیکٹو آفیسر کی اسلام آباد سے آج واپسی پر احتجاج کریں گے، واضح رہے کہ شیخ عمران لائن سپرنٹنڈنٹ سے ایس ڈی او عہدہ پر ترقی سے قبل یونین کے ایڈیشنل ریجنل سیکرٹری تھے اور اب بھی یونین ان کی حمایت کرہی ہے، میپکو کے کچھ افسر اور یونین عہدیدار اس حوالے سے صلح صفائی کی کوشش کررہے ہیں۔
تازہ ترین