• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ،حسین آگاہی ودیگر بازاروں میں پرس چوری ،چھیننےکے واقعات میں ا ضافہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر )عید الفطرکی خریداری شروع ہوتے ہی کینٹ،حسین آگاہی سمیت شہر کے گنجان آباد بازاروں میں جیب تراشی ،چوری اور خواتین سے پرس چھیننےکے واقعات میں ا ضافہ ہو گیاہے،ماہ صیّام کا پہلا عشرہ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے اور شہر کے معروف اور گنجان آباد بازاروں کینٹ،حسین آگاہی، گردیزی مارکیٹ،گلشن مارکیٹ،مین مارکیٹ ممتاز آباد،مظفرآباد،چونگی نمبر14میں عید خریداری کے رش میں اضافہ ہو گیا ہے،خاص طور پر کینٹ اور حسین آگاہی میں رات کے اوقات میں تل دھرنے کو بھی جگہ نہیں ملتی، بازاروں میں شہریوں کے رش میں اضافہ ہوتے ہی جیب تراشی،چوری اور خواتین سے پرس چھیننےکے واقعات میں ا ضافہ ہو گیاہے،اس صورتحال کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہوں نے بازاروں میں سکیورٹی کے انتظامات بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بازاروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں،بازار وں میں پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور لیڈی کانسٹیبل بھی تعینات کی گئی ہیں تاکہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین