• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازاروں میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیاجا رہا، عابدہ حسین بخاری

ملتان ( لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر عابدہ حسین بخاری ، مطلوب بخاری، افضال احمد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیاجا رہا۔ ناقص اشیاءخودونوش رمضان بازاروں میں فروخت کرکے غریب عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں مہنگائی کی لہر جاری ہے۔ رمضان بازار، یوٹیلٹی سٹورز ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی کی اشیاءشہریوں کے لئے نایاب ہیں ، عملے نے سٹاک چھپا لیا۔ چینی بازار سے مہنگی ہے، چائے کی پتی، سفید چنے بیسن اور دیگر اشیاءمیسر ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی، چاول، دالوں، چکن، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 50 سے 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
تازہ ترین