• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ آخری ایام میں بھی عوام کوریلیف نہیں دے سکی ،جےیوپی

ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے ن لیگ کی حکومت اقتدار کے آخری ایام میں بھی عوام کوریلیف نہ دے سکی ۔چیف جسٹس گرانی،ذخیرہ اندوزی بلیک مارکیٹنگ،بجلی گیس اور پانی کی لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیں۔ حکومت کا رمضان پیکیج محض اعداد وشمار کی حد تک خوشنمادستاویز کے کچھ نہیں کیونکہ رمضان پیکیج میں دی جانے والی سبسڈی سےذخیرہ اندوزوں اور بلیک مارکیٹرزکو نوازا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کے آغازکے ساتھ کی دودھ ،دہی ،گھی ،تیل ،چینی،پتی ،سبزیاں ،پھل، گوشت، دالیںاورچاول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پانی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کےنہ صرف کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر کیا ہے۔
تازہ ترین