• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں کردار ادا کریں،خالد جاوید وڑائچ

ملتان (سٹاف رپورٹر) رمضان نیکیوں کی فصل بہار ہے مخیر حضرات آگے بڑھیں اور عمران خان کے نظریے کے مطابق پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے یوسی 92لطف آباد میں مستحقین میں راشن کارڈ کی تقسیم کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا کہ غریب دوستی ان کا مشن ہے اور غریب پروری بہترین عبادت کا درجہ رکھتی ہے ، غربت کے خاتمے کے لئے پاکستان تحریک انصاف ایک انقلابی پرگرام رکھتی ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ برابری کی بنیاد پر حلقے کی ہر یونین کونسل میں مستحقین میں راشن کارڈز تقسیم کریں گے۔
تازہ ترین