• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈر بسوں پر پتھراؤ کرنے والا پکڑا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)میٹرو اور فیڈر بس کے سکیورٹی انچارج زاہد رضا ہاشمی نے بتایا ہے کہ میٹرو اور فیڈر بسوں پر پتھراؤ کرنے والے فرحان نامی شخص کو پتھراؤکرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا ہے اور تھانہ ممتاز آباد میں ڈی ایس پی عبدالرحیم کے حوالے کر دیا گیا . جبکہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل ایسے واقعات میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی۔
تازہ ترین