• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ،ڈائری برانچ میں تلاشی کیلئے روکنے پرکلرکوں اور وکلا کاکانسٹیبل پرتشدد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کی ڈائری برانچ میں وکیل کے کلرک کی تلاشی لینے پرکانسٹیبل کوتشددکانشانہ بنادیا گیاتفصیل کے مطابق مقدمہ دائرکرنے کے لئے جانے والے وکیل کےکلرک علی کو کانسٹیبل نے تلاشی دینے کے لئے کہاجس پر کلرک نے کلرکس ایسوسی ایشن کا کارڈدکھایا اس دوران دونوں میں تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھاپائی تک پہنچ گیاجس کی اطلاع ملنے پردیگرکلرک اور وکلاءبھی موقع پراکٹھے ہو گئے جنہوں نےکانسٹیبل کوتشددکانشانہ بنایابعدازا ں دیگر اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرادیا،دریں اثناءانچارج پولیس گاردکی جانب سے معاملہ کی رپورٹ رجسٹرارہائیکورٹ کوبھجوادی گئی ہے۔
تازہ ترین