• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجتماعی زیادتی کی شکار شکیلہ بی بی کی والدین کی پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کے سلیم الرحمٰن میئو سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ نیوملتان بستی مصطفےٰ آباد بوہ پور کی اجتماعی زیادتی کی شکار شکیلہ بی بی کی والدین اور رشتہ داروں نے پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے صدر سلیم الرحمٰن میئو سے ملاقات کی اورمتاثرہ بچی کے والد محمد امین نےبتایا کہ مقدمہ کے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری سے تاحال قاصر ہےسی پی او ملتان کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے 3بارہدایت کی گئی تاہم اس کے باوجودملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس پر سلیم الرحمٰن میئو نے وزیر اعلیٰ ، آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی جائے بصورت دیگر وہ خود سی پی اوآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین