• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز،91گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پشاور بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 91 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹا ؤن ٹو عرفان علی کے ہمراہ خزانہ،چارسدہ روڈ، فقیر کلے اورپجگی روڈ پر دکانوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران گرانفروشی پر 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے سارہ تواب عمر کے ہمراہ حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں چیکنگ کر تے ہوئے گرانفروشی پر 17 افراد کو گرفتار کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے یونیورسٹی روڈ، تہکال اور ورسک روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے 18 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ون اصلاح الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمایون خان نے زریاب کالونی، فقیر آباد اور دلہ زاک روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 23 افراد کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید اللہ جان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نعمت اللہ کنڈی نے اُرمڑ، پھندو چوک، بد ھ بیر اور دیگر علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے 11 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کنڈی نے جی ٹی روڈ اور چمکنی کے علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے 9 گرانفروشوں کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین