• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعزازیہ ادائیگی میں تاخیر‘ فنکار برادری میں تشویش کی لہر

پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی حکومت کی طرف سے فنکاروں کے لئے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کے تحت ماہانہ اعزازیہ کے چیک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے صوبے کی فنکار برادری برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑگئی ہے صوبائی حکومت کی طرف سے7 مئی کو ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کے تحت نشترہال میں ایک بڑی تقریب منعقد کی گئی تھی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت وکھیل محمود خان تھے جس میں نمائشی طورپر سینئر فنکاروں میں چیک بھی تقسیم کئے گئے ہیں لیکن دو ہفتے سے زائد ہونے کے باوجود تاحال محکمہ ثقافت کی طرف سے صوبے کے پانچ سو فنکاروں ٗہنرمندوں ٗشعراء وٗادباء ٗموسیقاروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ دیگر ہنرمندوں کو چیک جاری نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے صوبے کی تمام ہنرمند برادری میں تشویش پھیل گئی ہے اور مختلف افواہیں ان دنوں پھیل رہی ہے ایک طرف کہا جارہا ہے کہ اس سکیم کو ختم کردیاگیا ہے جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سکیم کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا ہے تاہم اس حوالے سے فنکار اتحاد کے وفد نے گزشتہ روز ڈائریکٹر کلچر اجمل خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔فنکاروں نے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ کے چیک کی تاخیر بارے میں ڈائریکٹر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ فنکاروں کے چیک ابھی تک ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے فنکاروں میں سخت بےچینی پائی جارہی ہے ڈائریکٹر کلچر اجمل خان نے فنکاروں کے وفد کو بتایا کہ کچھ سرکاری امور کی وجہ سے چیک تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔اب انشاءاللہ جلد تمام فنکاروں کو چیک ریلیز کردئیے جائیں گے فنکاروں کے وفد نے کلچر ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی کوششوں سے فنکاروں کے صحت کارڈ کے حوالے سے بھی کاغذی کاروائی شروع ہوگئی ہے اوربڑی تعداد میں فنکار فارم جمع کرارہے ہیں ۔
تازہ ترین