• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری نے مذہبی تہوار پینٹیقوست منایا

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان بھر کی طرح پشاور میں بھی مسیحی برادری نے مذہبی تہوار پینٹیقوست منایا جو کہ ایسٹر کے پچاسویں روز منایا جاتا ہے اس موقع پر موڈریٹر بشپ ہمفری سرفراز پیٹر نے عیسائیوں کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ آپس میں اتحاد، محبت، یگانگت، پیار بڑھائیں اور ایک دوسرے کو درگزر کریں آپس میں خدمت اور مدد کے جذبے کو پروان چڑھائیں تاکہ اللہ کے احکامات کی پیروی ہو سکے اس موقع پر مسیحی خواتین اور بچوں نے خصوصی اہتمام کئے ‘کیک کاٹے گئے مخصوص عبادت کی گئی جبکہ اس مذہبی تہوار کی مناسبت سے امن، بھائی چارے کا پیغام دیا گیا اور لوگوں میں کھانا تقسیم کیا گیا اس حوالے سے ایڈورڈز ہائی سکول کی پرنسپل رینا پیرک کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے جس میں ہم پیار محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ دن ایسٹر کے پچاسویں دن منایا جاتا ہے اس روز پشاور کی مسیحی برادری نے اسے امن کے حامی کے طور پر منایا اور سرخ و سفید رنگ کے غبارے ہوا میں چھوڑے گئے جبکہ کبوتر بھی آزاد فضائوں میں اڑائے گئے ۔
تازہ ترین