• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے جدید طریقہ تدریس کا آغاز کردیا

پشاور( خبر نگار خصوصی)خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاو رنے بیلجیئم کی ایک کمپنی کے اشتر اک سے انسانی جسم کے مختلف اعضاء سے متعلق ’’مکسڈ رئیلٹی‘‘ کے عنوان سے جدید طر یقہ تد ریس کے منصو بے کا آغا ز کر دیا۔ یہ منصو بہ ابتدا ئی طور پر نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن پشاور اور خیبر گر لز میڈیکل کا لج پشاور میں تجر با تی بنیا دوں پر شروع کیا گیا ہے، جسے بعد ازاں صو بے کا تما م میڈیکل کا لجز تک تو سیع دی جا ئے گی۔ منصو بے کا افتتا ح منگل کے روز یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید نے کیا ۔ اس مو قع پر یو نیو رسٹی کے پرووائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر جو اد احمد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، نا رتھ ویسٹ سکو ل آف میڈیسن کے پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز خٹک اورکے جی ایم سی کے پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر نور وزیر کے علاوہ پراجیکٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹر آصف علی بھی مو جو د تھے۔منصو بے کے تحت میڈیکل کا لجز کے طلبا ء و طالبا ت کو انسا نی جسم کے مختلف اعضا ء کے متعلق تھری ڈی کے جدید سسٹم کے حا مل ہولو گرام لینسز کے ذریعے تعلیم دی جائے گی۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا ویدنے منصو بے کی افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس منصو بے کا صو بے کے دو میڈیکل کا لجو ںمیں تجر باتی بنیا دوں پر آغا ز نہ صرف بین الاقوامی اداروں کا کے ایم یو پر اعتما د کا مظہر ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کے ایم یو صو بے میں طبی تعلیم میں جدت اور اصلاحا ت کے ایک جا مع ایجنڈے پر بھی عمل پیرا ہے ۔
تازہ ترین