• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر کا وومن یونیورسٹی کا دورہ

پشاور (خبر نگار خصوصی )خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر عباس فاموری نے شہید بینظیر بھٹووومن یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ نے یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ دور ے کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے انہیں یونیورسٹی کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کی۔
تازہ ترین