• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایل این جی کی مد میں وصولی کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع ‘ وفاق سے جواب طلب

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ گیس کی جانب سے کارخانہ داروں اورنانبائیوں سے آرایل این جی کی مدمیں وصولی کے خلاف جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی اوروفاق سے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات شمائل احمد بٹ اورشیبرخان ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائررٹ درخواستوں پر جاری کئے فاضل بنچ نے اس موقع پر اس نوعیت کی تمام درخواستیں یکجاکرنے کی بھی ہدایات جاری کیں اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ خیبرپختونخوامیں قدرتی گیس کے وسیع ذخائرموجود ہیں اس کے باوجود گیس کے بلوں میں آرایل این جی گیس کی مدمیں رقم وصول کی جاتی ہے یہ گیس قطرسے درآمد کی جاتی ہے جبکہ آئینی طورپر جس مقام پرگیس پیداہوتی ہے وہاں کی ضرورت کوپہلے پوراکیاجائے جبکہ خیبرپختونخوامیں پیدا ہونے والی گیس دیگرصوبوں کو فراہم کی جاتی ہے فاضل بنچ نے اس موقع پر جاری کردہ حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے۔
تازہ ترین