• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ طلب کرنے کا الزام ،2ملزمان کو 36،36سال قید

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور کی انسدا د دہشت گر دی کی خصوصی عدالت نے جر م ثا بت ہو نے پر کا لعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد ارشا د اور محمد جان کو 36,36سال قید با مشقت اور ایک ایک لا کھ روپے جرما نے کی سز اسنا دی استعاثہ کے مطابق مد عی مختیار الدین ولد محمد عصا م سکنہ واحد گڑ ھی پشاور نے سی ٹی ڈی پولیس کو بتایا کہ چند نامعلوم افراد جو خو د کو کالعدم تنظیم کے رکن ظاہر کر رہے ہیں اور ان سے لاکھو ں مالیت کے بھتہ کا مطا لبہ کر تے ہیں جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے کا رروا ئی کر تے ہو ئے بھتہ خور محمد ارشا د ولد لعل مت سکنہ واحد گڑ ھی اور محمد جا ن ولد خا لد خان سکنہ بخشو پل کو گرفتار کر لیا گیا اور اُن کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کردیا گزشتہ روز فاضل عدالت نے سماعت مکمل ہونے اور دونو ں ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پراُسے 36/36سال قید با مشقت اور ایک ایک لا کھ روپے جرما نہ کی سزا ءسنا دی ۔
تازہ ترین