• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات فراہم کرنیوالوںکیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل انسداد منشیات فورس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزموں خصوصاً تعلیمی اداروں او ہاسٹلز میں منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دیا ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے فورس کمانڈرزکا اجلاس اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں ہوا، جسکی صدارت ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل مسرت نوازملک نے کی۔اجلاس کے دوران ،ڈائریکٹر جنرل اے این ایف نے ادارے کے تمام شعبوں کی کارکردگی کو سراہا اورنوجوان نسل کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف جاری مہم پر توجہ مرکوز کرنے پر زوردیا۔انھوں نے مصنوعی وکیمیائی طور پر تیارکردہ منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجانات کو بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئےخصوصی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ملک میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ملزمان ، خصوصاًتعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات فراہم کرنے والے عناصراورمنشیات کے جرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور ان کوکیفر کردارتک پہنچانے کے لئے جاری ملک گیر مہم کو مزیدتیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین