• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد روڈ نالے پر پلی اونچی ہونے سے پانی مسجد میں داخل ہونیکا خدشہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انجمن تاجران سلائی مشین جامع مسجد روڈ کے صدر محمد مشتاق، جنرل سیکرٹری منور عالم جاوید ، فنانس سیکرٹری فاروق عثمان اور اہل علاقہ نے جامع مسجد روڈ پر نالے کے اوپر تعمیر ہونے والی پلی کو ضرورت سے بہت زیادہ اونچا کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایسا کرنے سے دکانوں اور بالخصوص مسجد میں پانی داخل ہونے کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے نالہ صاف کرنے کی بجائے اسے اونچا کیا جار ہا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف دکانداروں اور گھروں کے مکینوں کو پانی داخل ہونے سے مالی نقصان کا سامنا کرنے پڑے گا تو دوسری طرف بارش کے نتیجے میں مرکزی جامع مسجد کے اندر بھی پانی داخل ہوجائے گا، دکانداروں اور اہل علاقہ نے میئر راولپنڈی سردار نسیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیکر نالے کی صفائی اور چوڑائی کو یقینی بناکر اسے اونچا کرنے سے روکیں۔
تازہ ترین