• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیس کے تین ملز موں کو قید اور جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم نے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالرزاق کو 22ماہ قید اور 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید دو ماہ قید ہوگی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے منشیات کے مقدمات میں دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر تین ماہ دس دن قید اور دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی، عدالت نے تھانہ کینٹ میں درج منشیات کے مقدمہ میں ملزم راجہ قمر کوجرم ثابت ہونے پر ایک ماہ دس دن قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ جبکہ تھانہ ویسٹریج میں درج منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ثاقب کو دو ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔
تازہ ترین