• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس دفترپرقبضہ کرنیوالے ملزموں کیخلاف کارروائی نہیں کررہی،شہری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پولیس میرے دفترپرقبضہ کرنے والے ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ۔ الٹامیرے خلاف چوری کابے بنیادمقدمہ درج کرلیاگیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ مجھے انصاف دلائیں۔گلستان کالونی کے رہائشی محمدسعید ولدامیرمحمد نے جنگ کوبتایاکہ گلستان کالونی لین نمبرتین مکان نمبر11میں رہائش پذیرہوں 23اپریل کو ساڑھے پانچ بجے شام عذراخاتون ،شبانہ رفیق اپنے بھانجے اور نامعلوم لڑکی کے ساتھ میرے آفس میں گھس کرمیرے سٹاف کونکالااورسی سی ٹی وی کیمرے کی تارکاٹ دی اورمیرے ملازم مبشرعمران کوحبس بے جامیں رکھا۔جب انہوں نے اسے چھوڑاتواس نے پونے نوبجے رات مجھےکال کی اوربتایاکہ گھرپرمذکورہ بالا افرادنے قبضہ کرلیاہے اورگیٹ واندراپنے تالے لگادئیے ہیں۔ مدعی نے بتایاکہ ڈیفنس فورسزکے ساتھ سی سی ٹی وی سکیورٹی ایکویپمنٹ کاکام کرتاہوں۔ مجھےگلریزمدرسہ کے نگران مولاناادریس حقانی نےکال پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورکہاکہ میں کسی کورٹ کونہیں مانتاتم جلدمکان خالی کردو،نتائج کے تم خودذمہ دارہوگے۔سائل کی درخواست پرتھانہ سول لائن میں رپٹ درج کرکے ڈی ایس پی سول لائن سرکل کاظم نقوی اورایس ایچ اوتھانہ سول لائن یاسرعباس ڈیوٹی افسرامتیازشاہ جائے وقوعہ پرگئے اورملزمان خاور،اختر،کامران اورانیس وغیرہ کومع آتشیں اسلحہ گرفتارکرکے تھانے لے آئے لیکن بعدازاں باہمی ملی بھگت سے پولیس نے ملزموں کوچھوڑدیااوران کے خلاف کارروائی نہیں کی۔
تازہ ترین