• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پکرٹ میں سولر ٹیکنالوجی پارک قائم وفاقی وزیر آج افتتاح کرینگے

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان کونسل آف رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجی (پکرٹ) میں سولر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو گیا ،ڈائریکٹر جنرل پکرٹ ڈاکٹر باقر رضا نے اپنی نگرانی میں یہ پارک پکرٹ کے ہیڈکوارٹر کے احاطہ میں قائم کیا ۔آزمائشی مقاصد کیلئے سولر ٹیوب ویل کے ساتھ ساتھ سولر ٹیوب لائٹس، مائیکرو ہائیڈل ماڈل کی تنصیب کی گئی ہے جس میں سولر ککر ، سولر ڈرائیر، سولر کچن اور سولر روم اور بائیو گیس پلانٹس شامل ہیں، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین آج اس پارک کا افتتاح کرینگے ، وفاقی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی یاسمین مسعود بھی ان کے ہمراہ ہونگی ۔
تازہ ترین