• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار14قیدی رہا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادایسٹ چودھری ممتازحسین کے حکم پرمعمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار14قیدیوں کواڈیالہ جیل سے رہاکردیاگیا۔سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ سعیداللہ گوندل کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادایسٹ نے سول جج اسلام آبادایسٹ سلیمان بدرکے ہمراہ منگل کو جیل کادورہ کیا۔انہوں نے خواتین وارڈ،نوعمروارڈ،اسیروں کے کچن ،پی سی او سینٹر اوربیرک کادورہ کیا اوراسیروں کے مسائل سنے۔انہوں نے اسیروں کے لئے ملٹی میڈیا کے ذریعے اصلاحی پروگرامزدکھائے جانے ،صفائی ستھرائی،نظم وضبط اوردیگرسہولیات کی اسیروں کوفراہمی پرجیل انتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔
تازہ ترین