• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تراشے: ادبی مصورّی

ایک جگہمصوری کا ذکر چھڑ گیا۔ ایک صاحب نے بتایا کہ ’’میں نے کل قطب شمالی کے برفانی نظارےکی تصویر بنائی، جب تصویر مکمل ہوئی تو اس قدر سردی محسوس ہوئی کہ مجھے زکام ہو گیا‘‘ میں نے شعلوں کی تصویر بنائی، تصویر ابھی نامکمل تھی، مگر اتنی آنچ ہو گئی کہ کاغذ جل گیا۔ تیسرے کی باری آئی تو اُس نے بتایا کہ ’’حضرات! میں نے پچھلے ہفتے چارلی چپلن کی نہایت اعلیٰ تصویر بنائی تھی۔ اچھا اب اجازت دیجئے۔ وہ اچانک کھڑا ہو گیا۔ ’’کیوں؟ کہاں چلے ؟‘‘ تیسرا بولا ’’ہر شام تصویر کی داڑھی اُگ آتی ہے اور مجھے شیو بنانی پڑتی ہے۔ میں اس کا شیو بنانے جا رہا ہوں۔‘‘

(شفیق الرحمان کی کتاب’’حماقتیں‘‘ سے اقتباس)

تازہ ترین