• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سوئیڈش فٹبالر نے مخالف کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا


امریکا میں فٹ بال میچ کے دوران سوئیڈن کے اسٹار فٹ بالر زلاتان ابراہیمو وچ نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے تھپڑ جڑ دیا۔

امپائر نے ویڈیو دیکھ کر زلاتان کو ریڈ کارڈ دکھایا اور فیلڈ سے باہر بھیج دیا۔

یہ واقعہ امریکا میں گلیکسی اور مانٹریال امپیکٹ ٹیم کے میچ میں پیش آیا، جس میں گلیکسی کے زلاتان نے مانٹریال ٹیم کے فٹ بال پلیئر کو تھپڑ مارا اور دونوں زمین پر گر گئے۔

اس واقعے کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، ایمپائر نے ویڈیو دیکھ کر زلاتان کو ریڈکارڈ دکھایا اور فیلڈ سے باہر کر دیا۔

تازہ ترین