• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسچینج کمپنیاں 500ڈالر سےزائد لین دین کا ریکارڈ رکھیں، اسٹیٹ بینک

ایکسچینج کمپنیاں 500ڈالر سےزائد لین دین کا ریکارڈ رکھیں، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو 500ڈالر سے زائد رقم کے لین دین کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیزکو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ ڈالر کی خرید و فروخت کرنے والے کی شناخت حاصل کریں ۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے منی ایکسچینج کمپنیوں کو بطور ریکارڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی کاپی لینا لازمی قرار دی گئی ہے۔

مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز منیول میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہدایت پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین