• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں نو عمر  بچی سے زیادتی کی کوشش

کراچی کے علاقے ملیر جناح اسکوائر کے قریب ایک نوعمر بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملیر کے علاقے جناح اسکوائر پر برگر لینے کے لیے آنے والی 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والےدوکاندار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی برگر کی دکان پر برگر خریدنے آئی تھی کہ دکاندار نے اس سے زیادتی کرنے کی کوشش کی تو متاثرہ لڑکی نے شور مچا دیا جس سے علاقہ مکین جمع ہوگئے اور ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد علاقہ مکینوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جارہا ہے،جس کے بعد زیادتی کے حوالے سے تصدیق ہوسکے گی۔

ایس ایس پی ملیر سٹی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزم دکان پر ہی کام کرتا ہے اوردکان کے ساتھ گھر میں اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی۔

متاثرہ بچی کی بہن کا کہنا ہےکہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کو برگر لینے دکان پر بھیجا تھا، 'ہم اکثر وہاں سے برگر وغیرہ منگواتے ہیں، 'جب ایک گھنٹے تک چھوٹی بہن واپس نہ آئی تو ہم پریشان ہوگئے اور پھر میں محلے کے بچوں کے ساتھ وہاں گئی تو میں نے یہ منظر دیکھا۔

متاثرہ بچی کی بہن کے مطابق انہیں صرف انصاف چاہیے اور ملزم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تازہ ترین